سڑک حادثہ میں موت سے پارٹی کو بڑا نقصان بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق گذشتہ رات قریب 9 بجے جن ادھیکار پارٹی کے یووا ضلع صدر روشن راج روہتاس ضلع کے پرستھواں سے اپنے گھر سلوندھا لوٹ رہے تھے۔
تبھی پرستھوآں کے ہی قریب سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ حادثہ کی خبر ملتےہی یوتھ لیڈر کے گاٶں سلوندھا صف ماتم میں ڈوب گیا۔ ساتھ ہی ان کے گھر پر سینکڑوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
بھبھوا کے سابق رکن اسمبلی رام چندر یادو، رام ولاس پاسوان اور ضلع صدر الیاس انصاری سمیت سینکڑوں لوگوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ضلع صدر الیاس انصاری نے بتایا کی یوتھ لیڈر زبان کے کافی میٹھے تھے۔ پارٹی کے لۓ ایک بڑا نقصان ہے۔ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ ساتھ عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہتے تھے۔