ETV Bharat / city

ارریہ ضلع تحفظ اطفال کمیٹی کی نشست کا انعقاد - آفتاب عظیم عرف پپو عظیم

یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کے لیے چلائے جا رہے مختلف منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ارریہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کے لیے چلائے جا رہے مختلف منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ارریہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 6:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2021, 7:41 PM IST

بہار میں ریاستی حکومت کے ذریعہ یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کو مختلف منصوبوں کا فائدہ دلانے کے مقصد ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع تحفظ اطفال کی آج اہم نشست ضلع کلکٹریٹ واقع سبھا بھون میں منعقد ہوئی جس کی صدارت آفتاب عظیم نے کرتے ہوئے موجود افسران سے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ارریہ ضلع تحفظ اطفال کمیٹی کی نشست منعقد

ضلع پریشد کے چیئرمین و ضلع تحفظ اطفال کے صدر آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ چلایا جانے والا منصوبہ محض سرکاری منصوبہ نہیں بلکہ خیر کا کام بھی ہے۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ یتیم بچوں کو ان کا حق ضرور ملے اور اس میں کسی قسم کی لاپروائی نہیں کی جائے گی۔

نشست کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا اور بعد ازاں ضلع تحفظ اطفال کی جانب سے آفتاب عظیم گلدستہ پیش کر استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پپو عظیم نے کہا کہ ضلع میں 218 پنچایت میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔ ان کی پیش رفت اب تک کیا ہوئی ہے، اس کی رپورٹ جلد از جلد محکمہ کو سونپی جائے گی۔

یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کے لیے چلائے جا رہے مختلف منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ارریہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا
یتیم، بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کے لیے چلائے جا رہے مختلف منصوبوں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ارریہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا

انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل ان کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے لیے حکومت کی جانب سے جو بھی منصوبے بنائے گئے ہیں، وہ ان تک ہر حال میں پہنچیں۔ یہی چیز ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ اس کام میں آنگن باڑی کی ملازمات، آشا ورکرس کا بھی تعاون لے سکتے ہیں۔

آفتاب عظیم نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے گاؤں اور پنچایتوں میں ایک بیداری مہم چلائی جائے تاکہ لوگوں کو حکومت کے ذریعہ جاری منصوبوں کا علم ہو اور اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ انہیں ملے۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی منوج کمار نے کہا کہ ضلع تحفظ اطفال کی میٹنگ پابندی سے ہر تین مہینے پر منعقد ہو تاکہ بر وقت اس کا جائزہ لیا جاسکے۔

Last Updated : Mar 2, 2021, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.