ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے پتور اوپی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کرکے بہادرپور تھانہ علاقے کے بیونی گاؤں کے باشندہ اوما شنکر لال دیو کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق اس شخص نے اپنے گھر میں غیر قانونی ایک طمنچہ اور تین کارتوس چھپا رکھا تھا۔
پولیس کہ پہنچتے ہی ملزم نے گھر سے بھاگنا چاہا لیکن پولیس نے اسے دوڑا کر پکڑ لیا۔
مزید پڑھیں: گزشتہ چھ ماہ میں صحافیوں نے بغیر انٹرنیٹ کے کیسے کام کیا؟
دربھنگہ سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے اس تعلق سے بتایا کہ' پولیس گرفتار شخص کے پاس سے ضبط کیے گئے غیر قانونی طمنچے کے تعلق سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس پستول کو رکھنے کے پیچھے اس کی منشا کیا تھی۔