بہار کے 4 اضلاع میں 8 نئے کروناوائرس متاثرین کے بعد ریاست میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 536 ہوگئی ہے، جبکہ 142 مریض صحت یاب ہو کر گھر واپس آ چکے ہیں۔ 383 متاثرین اس وقت زیر علاج ہیں جبکہ 4 افراد کا اس مہلک وائرس کی وجہ سے انتقال ہو چکا ہے۔
ریاست بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ سیوان کے بسنت پور میں ایک 3 سالہ بچی کورونا وائرس سے مثبت پائی گئی۔
کٹیہار میں 2 مرد 2 بچوں اور1-1 خاتون کو کروناوائرس سے مثبت پایا گیا ہے۔ اس میں 25 سال کی ایک خاتون کے علاوہ 6 مہینے کی ایک معصوم بچی اور 36 اور 28 سال کے دو نوجوان اور 4 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
کیمور میں بھی 1 کورونا مثبت مریض کی شناخت ہوئی ہے جو 2 برس کا بچہ بتایا جا رہا ہے۔ پورنیا کے ڈی ایم کے مطابق وہاں کے پچیس سال کے نوجوان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
محکمہ سے ملی اطلاع کے مطابق بہار میں اب تک 28 ہزار 791 کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ریاست میں کوروناوائرس کی جانچ اب 7 مراکز پر ہو رہی ہے۔
محکمہ کے مطابق کوروناوائرس سے اب تک 4 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں مونگیر، مشرقی چمپارن، ویشالی اور سیتامڑھی کے مریض شامل ہیں۔