ETV Bharat / city

'بہار میں کورونا جانچ اور شفایابی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ'

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ ریاست میں کووڈ۔19 کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے کی جارہی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ اب ریاست میں کورونا کی جانچ اور شفایاب ہونے کی شرح قومی اوسط سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 7:04 PM IST

Corona testing and recovery rate in Bihar exceeds national average: Nitish
بہار میں کورونا جانچ اور شفایابی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ : نتیش

مسٹر کمار نے منگل کو صحت، سڑک تعمیرات ، شہری اور رہائش، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی ، آبی وسائل اور سیاحت محکمہ سے متعلق 7600 کروڑ روپے سے زائد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد تقریب کے دوران کہا کہ بہار میں اب روزانہ کورونا کی جانچ ایک لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ نہیں بلکہ دو لاکھ کے قریب ہو رہی ہے۔
سموار کو ایک لاکھ 94 ہزار 88 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ ملک کے کسی بھی صوبے اتنا ٹسٹ ایک دن میں نہیں کیا گیاہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان میں آر ٹی پی سی آر جانچ کی تعداد 11 ہزار 732 ہے ۔ اس تعداد کو ریاستی حکومت 23 ہزار تک لے جانے والی ہے ۔ اور اس کے لئے مرکز سے بھی مشین ملنے والی ہے اور ساتھ ہی ریاستی حکومت بھی اپنی سطح سے مشین کی خریداری کر رہی ہے۔ ان میں ٹرونیٹ سے تین ہزار 982 جانچ کی گئی ہے ۔ ایک لاکھ 78 ہزار 374 اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اب تک 60 لاکھ 63 ہزار نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ جتنی جانچ ہوگی اتنا ہی کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔
مسٹر کمار نے کہا کہ کورونا جانچ کے معاملے میں 10 لاکھ کی آبادی پر ملک کا اوسط 47 ہزار 337 ہے جبکہ بہار کا اوسط 47ہزار 482 ہو گیا ہے۔ بہار میں صحتیاب ہونے کی شرح بھی قومی اوسط سے زیادہ ہے ۔
بہار میں ابھی تک 91 فیصد افراد انفیکشن کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا سے ڈرنے کی نہیں بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں انفیکشن کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح بڑھی ہے اس لئے صرف خوش اور مطمئن ہونے کی ضرورت نہیں ۔ حکومت کووڈ۔19 کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے لیکن اس کے باوجود حالات کب خراب ہوجائیںگے اس کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہہ سکتاہے ۔ دنیا بھر میں اس بیماری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔ بیماری اس سال ختم ہوگی یا آئندہ سال تک چلتی رہے گی یہ کوئی نہیں جانتا ہے ۔
مسٹر کمار نے کہاکہ بہار میں کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے طبی خدمات ، انتظامیہ ، پولیس ، رضاکارانہ تنظیمیں اور جیویکا گروپ سے منسلک افراد نے جس طرح سے کام کیا ہے اس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد کم ہوئی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ جانچ کیلئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ تمام انتظامات کے بعد بھی حالات کہیں نہ خراب ہوں اور کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو اس کو دھیان میں رکھ کر تیاری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے لوگ عوام الناس کو متنبہ کریں اور لوگوں کو جانچ کیلئے راغب کریں ۔ بلاک سطح پر جانچ کا نظم کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد جانچ کراسکیں ۔
وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگوں کو بغیر کوئی معلومات کے ہی بیان دینے کی عادت ہے ۔ لاک ڈاﺅن کے وقت بہار کے باہر سے آئے مزدوروں سے متعلق لوگ طرح۔ طرح کی بات کرتے تھے لیکن حکومت نے اس طرح کا انتظام کیا کہ کوئی کچھ بول ہی نہیں پارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے سبھی کو محتا ط رہنے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے جسمانی دوری، ہاتھ کو بار بار صاف کرنا ، 65 سال سے زائد عمر اور دیگر اقسام کی بیماریوں میں مبتلا افراد اور بچوں کو گھر سے بلاوجہ باہر نہیں جانے کیلئے لوگوں کو ترغیب دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.