بہار کے سابق وزیر اعلیٰ و ہندوستانی عوام مورچہ HAM پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی اپنے کنبہ کے 18 افراد کے ساتھ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ خبر عام ہوتے ہی راجدھانی سمیت بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ جیتن رام مانجھی Jitan Ram Manjhi Former Chief Minister Bihar کے ساتھ ان کی اہلیہ شانتی دیوی، بیٹی پشپا مانجھی، بہو دیپا مانجھی، سکریٹری گنیش پنڈت اور ان کے تحفظ میں لگے اہلکار سمیت کنبہ کے ہی 18 افراد کورونا متاثر ہو گئے ہیں۔
ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی ترجمان دانش رضوان HAM Spokesperson Danish Rizwan کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اور کنبہ کے کچھ لوگ سردی زکام اور بخار سے پریشان تھے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے کورونا کی جانچ کرائی گئی جس میں مسٹر مانجھی سمیت ان کی اہلیہ، بیٹی، بہو اور سکریٹری سمیت کنبہ کے ہی 18 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سبھی لوگوں کو مانجھی جی کے گیا ضلع کے آبائی رہائش گاہ مہاکار میں آئیسولیٹ ہیں۔ انہیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہے اور سبھی محفوظ ہیں۔
ادھر جیتن رام مانجھی کے پازیٹو ہونے کی خبر سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Jitan Ram Manjhi Rection On Controversial Statement: جیتن رام مانجھی کی متنازع بیان پر صفائی، بیان کو بتایا برہمنواد کے خلاف
- Arvind Kejriwal Covid Positive: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کووڈ متاثر
قومی ترجمان دانش رضوان نے بتایا کہ ادھر مانجھی جی سیوان، چھپرہ، گیا سمیت کئی اضلاع کے دورے ہوئے ہیں۔ اس لیے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ تین سے چار دنوں کے اندر جو بھی پارٹی کارکنان و عوام مانجھی جی کے رابطہ میں رہے ہوں وہ لوگ اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔