ETV Bharat / city

'نتیش کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہو رہی ہے' - دوسرے اور تیسرے مرحلے کےلیے انتخابی مہم زوروں پر

سبودھ کانت سہائے نے این ڈی اے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے عمداً دیگر موضوع کو این ڈی اے خیمہ ہوا دے رہے ہیں۔ لیکن اس بار بہار کی عوام، جنہوں نے تبدیلی کا ذہن بنا لیا ہے، ان کے جال میں نہیں پڑنے والے ہیں۔

congress leader subodh kant sahay slams nda govt on unemployment

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:05 PM IST

مظفر پور: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما سبودھ کانت سہائے نے این ڈی اے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' این ڈے اے خیمہ نتیش کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے عمداً دیگر موضوع کو ہواد دے رہی ہے۔'

ویڈیو

پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد اب دوسرے اور تیسرے مرحلے کےلیے انتخابی مہم زوروں پر ہیں جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں اور وعدوں کے پل باندھ رہے ہیں، اس دوران الزام تراشی کا بازار بھی گرم ہے۔

مزید پڑھیں: 'تیس برسوں سے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے'

اسی ضمن میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے بھی عظیم اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں عوامی رابطہ کر رہے ہیں۔ مظفر پور پہنچے سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران ریاستی و مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بار بھی این ڈی اے کیمپ مقامی مسائل کے بجائے بہار کے انتخابات کو قومی معاملات میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر اس بار عظیم اتحاد مقامی مسائل، غریبوں کے سوالات، روزگار جیسے مسائل پر عوام کے درمیان ہے۔ جس کی وجہ سے اس بار انتخابات میں عظیم اتحاد کو بے حد عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.