ETV Bharat / city

کیمور: 38 تبلیغی جماعت کے ارکان کی تصدیق - بھبھوا بھویش کالج

کیمور سے نظام الدین جانے والے 38 تبلیغی جماعت کے ارکان کا پتہ چلا ہے جو دہلی تبلیغی جماعت کے مرکز میں پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

Confirmation of 38 jamat memebr from Kaimor to Nizamuddin
کیمور سے نظام الدین جانے والے 38 جماعتیوں کی تصدیق
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 3:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں دہلی مرکز کی ہوا پہونچ چکی ہے۔ موباٸل لوکیشن کی بنا پر ضلع میں 38 تبلیغی جماعت کے ارکان کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے 38 میں سے 19 تبلیغی جماعت کے ارکان کو کھوج نکالا ہے۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

محکمہ صحت اور پولیس کی جانب سے سامنے آئے 19 تبلیغی جماعت کے ارکان کا لعاب بطور سیمپل لے کر جانچ کے لئے پٹنہ بھیج دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق سبھی 19 کو بھبھوا بھویش کالج میں بنے کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ جہا ں ان کی تھرمل اسکریننگ بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے حکومت بہار کو دہلی کے نظام الدین میں 14 مارچ کے بعد تبلیغی جماعت کے پروگرام میں بہار سے جانے والوں کی فہرست مہیا کرائی گئی تھی۔ جس میں کیمور سے بھی 38 لوگوں کے جماعت کے پروگرام میں شامل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ابتک موباٸل لوکیشن کی بنا پر 19 لوگوں کی پہچان کر انہیں کورنٹائن سینٹر میں رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.