ETV Bharat / city

بہار کے ارریہ میں سردی کی لہر

بہار کے ارریہ میں سردی کی وجہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

people suffering from cold in ararya
بہار کے ارریہ میں سردی کی لہر
author img

By

Published : Dec 27, 2019, 3:06 PM IST

Updated : Dec 27, 2019, 5:23 PM IST

پورے علاقے میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے روزہ مرہ کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شہر سے لیکر گاؤں تک ٹھنڈ سے لوگ کانپ رہے ہیں، چوک چوراہوں پر لوگ اپنے اپنے طور پر آگ لگاکر ٹھنڈ دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صبح سے ہی سورج بادلوں میں چھپا رہا، دن بھر گھنے کہرے سے عام سڑکوں پر سناٹا رہا، حالانکہ دو دن قبل سورج نکلنے سے لوگوں نے تھوڑی راحت کی سانس لی تھی مگر دو دن کی ٹھنڈ نے پھر سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بہار کے ارریہ میں سردی کی لہر

گزشتہ دو دنوں میں ارریہ کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 18 اور کم سے کم 10 اعشاریہ رہا۔

مقامی لوگوں کے مطابق صبح سے رک رک کر چل رہی ٹھنڈ رات تک چبھ رہی ہے، یکا یک سردی کے بڑھ جانے سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز، صدر ہسپتال، ضلع کلکٹریٹ اور دیگر مقامات پر لوگ ٹھنڈ سے بے حال نظر آئے۔

ٹھنڈ کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں بھی ملازم بے وقت آتے نظر آئے، ٹھنڈ کا اثر بازاروں میں بھی زیادہ دکھائی دے رہا ہے جہاں شام ہوتے ہی آٹو رکشا غائب جاتے ہیں جس سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Intro:ٹھنڈ ہوا نے بڑھائی کنکنی، لوگ گھروں میں قید

ارریہ : گزشتہ دو دنوں سے چل رہی برفیلی ہوا سے ارریہ ضلع کافی متاثر ہے، ٹھنڈ ہوا سے کنکنی بڑھ گئی ہے جس سے یومیہ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، شہر سے لیکر گاؤں تک ٹھنڈ سے لوگ کانپ رہے ہیں، چوک چوراہوں پر لوگ اپنے اپنے طور پر آ لاؤ کا نظم کر کے ٹھنڈ دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج صبح سے ہی سورج بادلوں میں چھپا رہا، دن بھر گھنے کہرے سے عام سڑکوں پر سناٹا رہا، حالانکہ دو دن قبل سورج نکلنے سے لوگوں نے تھوڑی راحت کی سانس لی تھی مگر دو دن کی ٹھنڈ نے پھر سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا ہے

Body:مقامی لوگوں کے مطابق صبح سے رک رک کر چل رہی ٹھنڈ ہوا رات تک چبھ رہی ہے، یکا یک کنکنی بڑھ جانے سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، صدر ہسپتال، ضلع کلکٹریٹ وغیرہ جگہوں پر لوگ ٹھنڈ سے بے حال نظر آئے تو کہیں آگ جلا کر گرمی حاصل کرتے ہوئے دکھے، وہیں ٹھنڈ کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں بھی ملازم بے وقت آتے نظر آئے، ٹھنڈ کا اثر بازاروں میں بھی زیادہ دکھائی دے رہا جہاں شام ہوتے ہی آٹو رکشا والے غائب جاتے ہیں جس سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

Conclusion:گزشتہ دو دنوں میں ارریہ کا درجہ حرارت کافی نیچے گرا ہے، آج ارریہ کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 18 اور کم سے کم 10 اشاریہ رہا، دن میں بھی سڑکوں پر لوگ گاڑیوں کی لائٹ جلاتے ہوئے نظر آئے، حالانکہ ضلع انتظامیہ و نگر پریشد کی جانب سے کسی بھی چوک چوراہوں پر آلاؤ کا انتظام نہ ہونے سے لوگوں میں غصہ بھی دیکھا گیا. ٹھنڈ کا اثر سب سے زیادہ عام مزدوروں کے کام کام کاج پر بھی پڑ رہا ہے، کام نہ ملنے سے مزدور واپس اپنے گھر لوٹ رہے ہیں.

بائٹ..... سبھی مقامی
Last Updated : Dec 27, 2019, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.