مولانا مظہرالحق عربی فارسی یونیورسیٹی میں 67 ویں بی پی ایس سی کے لیے مفت رہائشی کوچنگ کا آغاز آئندہ 20 اکتوبر سے ہو جائے گا۔ 250 طلباء و طالبات کی رہائش اور تعلیم کا مکمل نظم کیا جا رہا ہے۔
محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ چلائے جانے والے سیول سرویسیز کی تیاری کے لئے مفت رہائشی کوچنگ میں اس بار حکومت نے 4 سو طلباء وطالبات کو منتخب کیا ہے۔ 250 طلباء و طالبات کو مولانا مظہر الحق یونیورسیٹی کے احاطہ میں قائم اقلتی ہوسٹل میں ان کے لئے بہترین نظم کیا گیا ہے۔
یہاں دو ہوسٹل بنایا گیا ہے۔ ایک طالبات کے لئے جس میں 100 لڑکیاں رہیں گی۔ جبکہ طلباء کے ہوسٹل میں 150 لڑکوں کے رہنے کا نظم کیا جا رہا ہے۔ 67ویں بی پی ایس سی کے پی ٹی کا امتحان آئندہ 24 دسمبر کو ہونا ہے۔ اسی کے پیش نظر درگا پوجا کی چھٹی کے با وجود وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی کے سبب یونیورسیٹی اور حکومت کا تمام عملہ تیاریوں میں مصروف نظر آیا۔
یونیورسیٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کے سبب ہی یہ بہتر کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بہتر رزلٹ ہوا ہے۔ جس کے سبب طلباء میں بیداری آئی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نے 4 سو بچوں کی اجازت دی ہے۔
رجسٹرار حبیب الرحمان نے کے کہا یہاں تمام تر سہولیات مہیا ہیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 6 خاتون اور 6مرد ہوم گارڈ کے اہلکار 24 گھنٹے یہاں کی سکیورٹی کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔ وارڈن اور سپریٹنڈنٹ بھی 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔ طلبا و طالبان کے لئے بنیادی طبی سہولت کا نظم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں "دا ڈریم آف ریولیوشن" نامی کتاب کا اجرا
انہوں نے بتایا کہ طلبا و طالبان کی سہولت کے لئے بینک، پوسٹ آفس اور انٹر نیٹ کے لئے بی ایس این ایل کا آفس کیمپس میں ہی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں سب کو یقین دہانی کرائی کہ یہاں کسی بھی طرح کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔