انہوں نے کہا کہ یہ بل غریب اور کمزور طبقہ کے لوگ اس کے شکار ہوں گے، مرکز ی حکومت کھلے عام بھارتی کے آٸین کی خلاف ورزی کر کرہی ہے انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ملی اکثریت کا ناجائز فاٸدہ اٹھا رہی ہے۔
”اور جان بوجھ کر ایک خاص مذہب اسلام کے ماننے والے با عزت شہری انکی قومیت کو چھیننے کے یہ سازش ہے”۔
مرکزی حکومت بھارتی آئین کے تحت اس مذہب کے ماننے والوں کو دی گئی آزادی کے حق کو چھیننے کا کام کر رہی ہے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچے گا اور نا اتفاق پیدا ہوگی اتنا ہی نہیں لوگ ایک دوسرے کےجانی دشمن بنیں گے۔
خاص کر اس بل سے مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے کی موجودہ حکومت کی ایک سازش ہے انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو طرح کا قانون نہیں چلے گا یہ کہاں کا نظام ہے اور کس طرح کا نظام ہے سمجھ میں نہیں آرہا ہے آج ملک میں لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹنے کا کام کیا جا رہا ہے، مرکزی حکومت گاندھی نہیں بلکہ جناح کی سوچ رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کے اگر مرکزی حکومت اپنے بل کو واپس نہیں لیتی ہے تو جلد ہی اسٹوڈنٹ فرنٹ آف انڈیا پورے ملک میں مظاہرہ کرے گا اور تب تک مخالفت کرتا رہے گا جب تک کہ مرکزی حکومت یہ بل واپس نہیں لے لیتی۔