ETV Bharat / city

چراغ کے ذہن میں آخر چل کیا رہا ہے؟ - ون بہار کی بہتر ترقی میں بہتر کردار ادا کرسکتا

چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر مجھے آسان راستہ منتخب کرنا ہوتا تو میں اس اتحاد میں شامل ہو جاتا، لیکن میں نے بہار کو اس کا حق دلانے کے لیے ایک مشکل راستے کا انتخاب کیا ہے۔ میں ریاست کی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس لاؤں گا۔ ایک طرف وہ وزیراعظم مودی کی تعریف کر رہے ہیں، بی جے پی کی حمایت بھی کر رہے ہیں اور آگے بھی حمایت جاری رکھنے کی وکالت کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلی نتیش کمار پر طنز بھی کر رہے ہیں مزید یہ کہ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

chirag paswan statement on nitish kumar regarding bihar election 2020

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 9:12 PM IST

بہار میں اب قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں بھی دراڑ پڑ گئی ہے اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی درمیان ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے کہا ہے کہ بہار میں اگلی حکومت بی جے پی کی قیادت میں بنے گی، جس میں ایل جے پی بھی شامل ہوگی اور پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کام کریں گے۔

ویڈیو

'تیجسوی یادو کو مبارک باد'

تیجسوی یادو کے وزیراعلیٰ امیدوار ہونے کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہا کہ وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ عوام کے سامنے جتنے آپشنز ہوں گے ریاست کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ چراغ نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ کون بہار کی بہتر ترقی کے لیے بہتر کردار ادا کرسکتا ہے اور کس کے ہاتھ میں ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ رہے گا۔

  • He is my younger brother. I extend my best wishes to him. In a democracy, the more the options before the public the better it is. Let the public decide whom they want as their leader: Lok Janshakti Party Chief Chirag Paswan on RJD's CM candidate Tejashwi Yadav#BiharElections pic.twitter.com/tzLytM6E9A

    — ANI (@ANI) October 5, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ چراغ پاسوان نے کہا ہے، 'مجھے وزیر اعظم نریندر مودی پر پورا اعتماد ہے۔ پی ایم مودی نے بہار کی ترقی کے لیے ڈبل انجن حکومت چلانے کے بارے میں بھی بات کی تھی، لیکن افسوس کہ ان کی بات چیت اور پروگراموں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ وزیر اعظم مودی کی اسکیموں کو صحیح طریقے سے زمین پر نہیں اتارا جا سکا۔

  • Our 'Bihar First, Bihari First' vision document is inspired by PM Modi. I've always insisted that this vision document should be incorporated. The people of Bihar & I've no faith in CM's 'Saat Nischay-II'...There was no discussion on the number of seats with BJP: Chirag Paswan pic.twitter.com/LaQaRU0meb

چراغ کا نتیش پر حملہ

اس موقعے پر چراغ پاسوان نے نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، لیکن وہ ان توقعات کو پورا نہیں کرسکے۔

چراغ نے مزید کہا کہ اگر مجھے آسان راستے کا انتخاب کرنا ہوتا تو میں 'اتحاد' میں شامل ہوجاتا، لیکن میں نے بہار کو اس کا حق دلانے کے لیے ایک مشکل راستے کا انتخاب کیا ہے۔ میں ریاست کی کھوئی ہوئی عظمت کو واپس لاؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.