ETV Bharat / city

چراغ پاسوان آج سے سیمانچل کے دورہ پر

لوک جن شکتی پارٹی میں گروپ بندی کے بعد سے سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے لڑکے چراغ پاسوان ریاست میں لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

News Bihar
چراغ پاسوان آج سے سیمانچل کی عوام سے حمایت مانگیں گے
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 1:18 PM IST

لوجپا چراغ پاسوان گروپ کے صدر چراغ پاسوان جمعہ سے آشیرواد یاترا کے دوسرے مرحلے کی شروعات کریں گے۔ لوک جن شکتی پارٹی میں پھوٹ کے بعد سے چراغ پاسوان "آشیرواد یاترا" کے ذریعے بہار کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

آشیرواد یاترا کا پہلا مرحلہ 12 جولائی تک تھا۔ لیکن سفر کے دوران چراغ پاسوان ہفتہ کو اچانک دہلی لوٹ گئے تھے۔ اب ان کا آشیرواد یاترا مرحلہ 2 جمعہ یعنی آج سے شروع ہوکر 18 جولائی کو ختم ہوگا۔ اب تک پٹنہ سمیت 5 اضلاع کٹیہار، ارریہ اور پورنیہ میں لوگوں کے بیچ پہنچ کر ان کی حمایت حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: بڑی ماں سے مل کر چراغ کا چھلکا درد، گلے مل کر خوب روئے

معلوم ہوکہ لوک جن شکتی پارٹی میں گروپ بندی ہونے کے بعد لوک سبھا اسپیکر نے چراغ کے چچا پشوپتی کمار پارس کو لوک سبھا میں پارٹی کے رہنما کے طور پر منظوری دے دی تھی۔ ان کے اس فیصلے کو چراغ پاسوان کی طرف سے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ گزشتہ جمعہ کو ہائی کورٹ نے ان کی درخواست پر سنوائی کرنے سے انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.