ETV Bharat / city

آل انڈیا پولیس شوٹنگ مقابلے کا افتتاح وزیراعلیٰ کریں گے - آل انڈیا پولیس شوٹنگ مقابلے

بہار میں رہتاس ضلع کے ڈہری آن سون میں اس برس 10 فروری سے شروع ہو رہے 20 ویں آل انڈیا پولیس شوٹنگ مقابلہ 15 فروری تک چلے گا۔

chief-ministe nitish kumar
وزیراعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : Feb 7, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:19 PM IST

پولیس ہیڈکوارٹر ذرائع نے بتایا کہ بیسویں آل اندیا پولیس شوٹنگ مقابلہ ۔2019 کا انعقاد بہار ملٹیر ی پولیس ( بی ایم پی )۔ دو ڈہری آن سون میں کیا گیا ہے ۔ یہ مقابلہ 10 فروری سے 15 فروری 2020 تک جاری رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کا افتتاح وزیراعلیٰ نتیش کمار دس فروری کو سہ پہر دو بجے کریںگے۔ وہیں 15 فروری کو اس کا اختتام گورنر پھاگو چوہان کریںگے۔

اس سے قبل پولیس ڈائریکٹرجنرل گپتیشور پانڈے نے 03 فروری کو ڈہری بی ایم پی میں شوٹنگ چمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس کر کے ضروری ہدایتیں دے چکے ہیں۔ مسٹر پانڈے نے شاٹ رینج اور لانگ رینج کے شوٹنگ مقام کا معائنہ بھی کیا ۔
واضح رہے کہ آل انڈیا پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے اشتراک سے ریاست میں پہلی بار ڈہری بی ایم پی میں 10 سے 15 فروری تک شوٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ملک کے سبھی ریاستوں اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی پولیس اس مقابلے میں حصہ لے گی ۔ اب تک تیس ٹیموں کے اس شوٹنگ مقابلہ میں حصہ لینے کی اطلاع موصول ہوچکی ہے ۔ دو ۔ تین دیگر ٹیموں کے اور آنے کا امکان ہے ۔ مقابلہ کی پوری تیاری کر لی گئی ہے ۔ جدید آٹومیٹک شوٹنگ رینج تیار ہوگیا ہے ۔ کھلاڑیوں اور ان کے ساتھ آرہے پولیس افسران کے ٹھہرنے سمیت دیگر انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ ملک بھر سے لگ بھگ 1500 کھلاڑی افسران اور ان کے معاونین اس مقابلہ میں حصہ لینے پہنچ رہے ہیں۔

Intro:Body:

urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.