ETV Bharat / city

میڈیکل داخلہ امتحان (نیٹ) میں کامیاب طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد - latest news rahmani super 30

رحمانی 30 اپنے شروعاتی وقت سے ہی قوم کے ہونہار بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرتی رہی ہیں، اس بار بھی رحمانی تھرٹی کی درجنوں طالبات نے میڈیکل امتحان (نیٹ) میں کامیابی حاصل کی ہے، ان کامیاب طالبات کے اعزاز میں ادارہ رحمانی کی طرف سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مقررین نے شرکت کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

A ceremony was held in honor of the students who passed the Medical Entrance Examination (NEET)

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 7:28 PM IST

پٹنہ: قوم کے نونہالوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے اور ان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے مولانا سید ولی رحمانیؒ نے تھرٹی (Rahmani 30) رحمانی کی بنیاد ڈالی تھی، آج وہ کامیاب ہوتے دکھ رہی ہے، مولاناؒ کی خواہش تھی کہ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور ان کے مقابلہ جاتی امتحانوں کی تیاری کے سلسلے میں کچھ الگ کرنے کی ضرورت ہے، جو وقتی نہیں بلکہ ایک تحریک کی شکل میں لوگوں کے سامنے آئیں جس سے بلا مذہب و ملت سبھی لوگ فیضیاب ہو سکیں. رحمانی 30 اسی کی ایک مثال ہے۔ مذکورہ باتیں رحمانی 30 کی جانب سے منعقد رحمانی 30 سے میڈیکل داخلہ امتحان NEET میں کامیاب طالبات کی اعزازیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمانی 30 کے ڈائریکٹر فہد رحمانی نے کہی۔

ویڈیو دیکھیے

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے قابل دید لمحہ ہے جب ہمارے ادارے سے 50 میں 31 طالبات نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیں گے۔ ہم لوگوں نے ایک ہدف طے کیا تھا کہ اس امتحان سے زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو سرکاری کالج میں داخلہ کرانا ہے جس کے لئے ہمارے ادارے کے تمام اساتذہ نے نہ صرف محنت کی بلکہ لاک ڈاؤن کے زمانے میں پوری کلاسز آن لائن ہوئی، کلاس میں بالکل بھی لاپرواہی نہیں برتی گئی اور نتیجہ سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Journalist's Murder: بہار کے مدھوبنی میں نوجوان صحافی کا زندہ جلاکر قتل

بھوپال: مرحوم عبد الجبار کو گیس متاثرین کی خدمات کیلئے پدم شری ایوارڈ

میڈیکل میں کامیاب ہونے والی عارفہ اعجاز نے کہا کہ رحمانی تھرٹی نے ہم لوگوں کے لئے ایک ایسا خوشگوار ماحول بنایا جس سے کلاس کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی، یہاں سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں اسلامی تہذیب و تمدن کے ساتھ تعلیم ہوتی ہے، اس سے ذہن پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.