ETV Bharat / city

کیمور۔ ندی میں ڈوبنے سے مویشی پالنے والے کی موت - BDO Manik Kumar Singh

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے پڑھوتی موضع سے ہوکر گزرنے والی سوورن ندی میں ڈوبنے سے مویشی پالنے والے کی موت ہوگٸ۔ مویشی کے سہارہ ایک شخص ندی کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ تبھی غرقاب ہو گیا۔ پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

Cattle breeder dies after drowning in river
کیمور۔ ندی میں ڈوبنے سے مویشی پالنے والے کی موت
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 2:28 PM IST

مویشی پالنے والا جب ڈوب رہا تھا تو موقع پر موجود اس کے بڑے پاپا نے ڈوبتے ہوڑئے دیکھ بچانے کی کافی کوشش کی۔ شور شرابا پر مقامی لوگوں کا
ایک بہت بڑا مجمع جمع ہوگیا۔ دو گھنٹے بعد گاؤں کے لوگوں نے بڑی مشقت کے بعد لاش کو ندی سے نکالا۔ جس کے بعد پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے بھبھوا صدر ہسپتال بھجوا دیا۔

ویڈیو

موصولہ اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کنہیا عرف پپو یادو کے نام سے کی گئی۔ جس کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والا نوجوان چین پور تھانہ علاقے کے ڈمرکون گاٶں کا رہاٸشی بتایا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے ندی میں تیز بہاؤ اور پانی بھی تھا لیکن دریا میں پانی کی صورتحال کی وجہ سے کوئی بھی اس میں کود نہیں پا رہا تھا۔ اس کے بعد لوگوں کا ایک بہت بڑا مجمع جائے وقوع پر جمع ہوگیا۔ جس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے دریا میں چھلانگ لگائی اور نوجوان کی تلاش کی۔ دو گھنٹے کے بعد لاش کو کافی کوشش کے بعد نکال لیا گیا۔
بھگوان پور پولیس اسٹیشن کے انچارج راکیش کمار روشن، بی ڈی او مینک کمار سنگھ، سی او ونود کمار سنگھ بھی واقعے کی اطلاع پر پہنچے ، جہاں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ بھی واقعے کی اطلاع پر پہنچ چکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.