اس تعلق سے ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا مطیع الرحمن عبدالمتین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اس کی تربیت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ'توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ اپنے خرچ سے ضلع کے مختلف حلقوں میں کیمپ لگاکر کورونا سے محفوظ رہنے کی ہدایت و تربیت دے گی، ساتھ ہی ٹرسٹ کی الگ الگ ٹیمیں دور دراز علاقوں میں جاکر کورونا سے جڑی ہدایات کے ہنڈبل تقسیم کریں گی۔
غور طلب ہیکہ کورونا وائرس ایک وبائی اور متعدی مرض ہے، اس تعلق سے عوامی بیداری بے حد لازمی ہے۔
مزید پڑھیں:نربھیا کیس: کب کیا ہوا۔۔۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ'بہار حکومت روز اول سے ہی اس کے تئیں بیدار کرنے اور تمام تر حفاظتی تدابیر کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس تعلق سے کشن گنج ضلع انتظامیہ پوری مستعد ہے تمام غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے لوگوں میں بیداری لانے کہ مہم جاری ہے۔