ETV Bharat / city

بی ایس پی اور آر ایل ایس پی کا اتحاد، اوپیندر کشواہا وزیراعلی کے نئے امیدوار - بہار کے لوگوں کی حمایت ملی تو اوپیندر کشواہا وزیر اعلی ہوں گے

بہار اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم سے ناراض چل رہے آر ایل ایس پی کے صدر اوپیندر کشواہا نے آر جے ڈی کی زیر قیادت عظیم اتحاد سے رشتہ توڑ کر بی ایس پی کے ساتھ نیا اتحاد بنا لیا ہے اور اسی کے ساتھ ریاست کی سبھی 243 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا آج اعلان بھی کردیا۔

BSP, RLSP to fight Bihar polls together, Upendra Kuhwaha to be CM candidate: Mayawati

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 8:55 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کے روز کہا کہ ان کی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر ان کا یہ اتحاد اپنا امیدوار اتارے گا اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا وزیر اعلی کے امیدوار ہوں گے۔

ویڈیو

مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ' ہم نے اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں بہار میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر انتخابات میں اس اتحاد کو بہار کے لوگوں کی حمایت ملی تو اوپیندر کشواہا وزیر اعلی ہوں گے۔'

بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر ان کا اتحاد اقتدار میں آیا تو ان کا اتحاد مظلوم طبقات اور غریبوں کے مفاد کے لیے کام کرے گا'۔

انہوں نے کہا کہ' ہمارا اتحاد دلتوں، قبائلیوں، او بی سی، اقلیتوں اور اعلی ذات کے غریبوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔ بہار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ان کا اتحاد ریاست میں سیلاب دیگر مسائل کے حل کے لیے کام کرے گا'۔

مایاوتی نے کہا کہ' وہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے انتخابی مہم کے لیے بہار نہیں جاسکیں گی۔ میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ہمیں خدمت کا موقع دیں۔'

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں بغیر کسی اتحاد کے ضمنی انتخابات لڑے گی۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے 56 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

بہار میں اسمبلی انتخابات 28 اکتوبر، 3 اور 7 نومبر کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

ایس پی اور بی ایس پی نے مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، حکمران این ڈی اے اور آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ممکنہ اتحاد کے علاوہ ریاست میں تیسرا محاذ کھول دیا ہے اور یہ محاذ بہار میں کتنا اثرانداز ہوگا یہ کہنا فی الوقت کافی مشکل ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.