ETV Bharat / city

منوج تیواری نے سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ سے ملاقات کی - سلمان خان کے شو بگ باس

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور بھوجپوری اسٹار منوج تیواری نے بھی فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں بالی ووڈ مافیاؤں پر سوال اٹھایا اور کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

BJP leader Manoj Tiwari met Sushant Singh's family
بی جے پی رہنما منوج تیواری نے سشانت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 6:58 PM IST

فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معمہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ منوج تیواری سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے افراد سے ملنے دہلی سے پٹنہ پہنچے۔

منوج تیواری نے کہا کہ جو لوگ چھوٹے شہروں سے ممبئی یا بالی ووڈ جاتے ہیں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور سشانت اس کا شکار ہوئے ہیں۔ سشانت کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا تھا۔

منوج تیواری نے کہا ہے کہ بگ باس میں شامل ہونے کے دوران ان کے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں سلمان خان کے شو بگ باس میں نشانہ بنایا جارہا ہے؟ منوج تیواری نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بالی ووڈ چھوٹے شہر سے آنے والے فنکاروں کے ساتھ کس طرح سلوک کرتا ہے ، لہذا ہم حکومت سے اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جو بھی قصوروار ہے اسے سزا ملنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.