مسٹر شاہ نے یہاں ویشالی میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے تئیں عوامی بیداری کے لیے منعقدہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ این ڈی کے لیڈران اور اتحاد کو لیکر بھرم پھیلا رہے ہیں ان سے وہ صاف کہہ دینا چاہتے ہیں کہ اس میں کوئی شبہہ نہیں ہے کہ بہار میں مسٹر نتیش کمار کی قیادت میں ہی اسمبلی کا انتخاب لڑا جائے گا ۔ بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد اٹوٹ ہے ۔ اس سے لیکر کچھ کہنے یا سننے کی ضرورت نہیں ہے ۔
بی جے پی صدر نے کہاکہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو این ڈی میں سیندھ ماری کی کوشش سے بازآنے کو کہا ۔ انہوں نے کہاکہ اب ایسی کسی کوشش سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے بہار کو جنگل راج سے آزاد کرایا اور لالٹین کے زمانے سے بہار کو نکال کر ایل ای ڈی کے زمانے میں لے آئی ہے۔