سشیل مودی نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے اس سال 13اپریل کو بنگلورو کے کولار میں ایک انتخابی ریلی میں اپنی تقریر میں مودی کے نام والے لوگوں کو چور بتایا ہے۔
انہوں نے اس بات کو کئی بار دہرایا اور ان کی یہ تقریر متعدد ٹیلی ویژن چینلوں پر بھی دکھائی گئی۔یہ اخباروں میں بھی خصوصی طورپر شائع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کے خلاف عدالت میں تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
بی جےپی رہنما نے عدالت میں داخل عرضی میں راہل پر یہ الزام لگایا ہے کہ ان کی اس قسم کی تقریر میں جتنے بھی مودی نام والے لوگ ہیں ان کو چور بتایا گیا ہے،جس سےسماج میں ان کی شبینہ پراثر پڑا ہے۔یہ ایک مجرمانہ حرکت ہے ،جس کی سزا راہل کو عدالت کے ذریعہ ضرور ملنی چاہئے۔
مودی نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں مسٹر گاندھی کے خلاف نوٹس لے کر انہیں عدالت میں طلب کیا جائے اور ان کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔اس مقدمے میں ان کے گواہ رکن اسمبلی سنجیو چیرسیا،نتن نوین اور منیش کمار ہیں۔