ETV Bharat / city

'منریگا کارکنوں کے بقایا جات دو دنوں میں ادا کردیئے جائیں گے' - منریگا کارکنوں کو بڑی راحت

کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتیں عام لوگوں اور کارکنوں کو سرکاری اسکیموں کے فوائد کی فراہمی کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہیں۔

'منریگا کارکنوں کے بقایا جات دو دنوں میں ادا کردیئے جائیں گے'

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 3:38 PM IST

ریاست بہار میں حکومت نے منریگا کارکنوں کو بڑی راحت پہنچانے کی بات کی ہے۔ دیہی ترقیاتی وزیر شروان کمار نے بتا یا کہ'ریاست میں تقریبا 60 لاکھ منریگا کارکنوں کے بقایا جات اگلے 2 دنوں میں ادا کردیئے جائیں گے۔

وزیر برائے دیہی ترقی شرون کمار نے بتایا کہ ریاست کے منریگا مزدوروں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 1 ہزار 78 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عہدیداروں کو اگلے 48 گھنٹوں میں اس رقم سے بقایا اجرت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت نے دیگر ریاستوں کے مزدوروں کو بہار میں ہی کام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس تعلق سے محکمہ دیہی ترقی نے حکومت سے کام کے خواہاں افراد کے جاب کارڈز بنانے کی گذارش کی ہے اس جاب کارڈ کی بنیاد پر انہیں منریگا کے تحت کام دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیر دیہی ترقی نے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں۔ شرون کمار نے کہا کہ دوسرے ریاستوں کے مزدوروں کو جاب کارڈز کے ذریعہ بہت تعاون ملے گا۔

ذرائع کے مطابق منریگا کارکنوں کی اجرت کو حال ہی میں بڑھا کر 194 روپے کردیا گیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی نے تمام اضلاع کے ڈی ایم ڈی ڈی سی اور پروگرام آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ اسکیمیں شروع کی جائیں۔لہذا ابھی سے ہی اس کی تیاری جاری رکھیں تاکہ منصوبہ بند ہونے کے بعد ہی کام شروع ہوجائے اور لوگوں کو کام دیا جاسکے۔

اس برس ریاست میں 18 کروڑ کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ منریگا کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے لئے تقریبا630 کروڑ روپے بقایا تھے جبکہ ریاست کو اس سال کے لئے 1078 کروڑ روپئے مل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.