ETV Bharat / city

گوپال گنج: شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار - دیسی شراب برآمد

ریاست بہار کے گوپال گنج ضلع میں پولیس نے کثیر مقدار میں دیسی شراب ضبط کرکے اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

گوپال گنج: شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار
گوپال گنج: شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 8:17 PM IST

بہار میں گوپال گنج ضلع کے کچائے کوٹ تھانہ علاقہ سے ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے جمعرات کو کثیر مقدار میں دیسی شراب کے ساتھ اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ایکسائز سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے بتایاکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ لیکر جا رہے ہیں، اسی بنیاد پر بلتھری چیک پوسٹ کے نزدیک ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 80 کارٹن دیسی شراب برآمد کی گئی۔ اس کے بعد گاڑی میں سوار اسمگلر منو کمار پٹیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

کمار نے بتایاکہ منو کمار پٹیل ضلع کے اچکا تھانہ کے جیسر گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ اتر پردیش کے پرسونی بازار میں واقع شراب کی بھٹی سے شراب لیکر گوپال گنج ضلع کے میر گنج بازار جا رہا تھا۔

پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.