ETV Bharat / city

بہار: کئی ٹرینوں کی آمد ورفت کے روٹ میں تبدیلی - سمستی پور دربھنگہ اسپیشل ٹرین

بہار میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے پوری طرح زیر آب ہیں۔ ایسے میں محکمہ ریلوے نے کئی ٹرینوں کے روٹ میں تیدبلی کی ہے، جسے آپ دیکھ سکتے ہیں۔

News
بہار: کئی ٹرین کے آمد ورفت کی روٹ میں تبدیلی کی گئیں
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 10:58 AM IST

بہار میں ان دنوں مانسون (Monsoon In Bihar) سے کئی دریاؤں کی آبی سطح میں اضافہ ہے تو کہیں سیلاب (Bihar Flood) سے لاکھوں لوگ پریشان ہیں۔ جس کا اثر شمالی بہار کے کئی اضلاع میں ٹرین کی آمد و رفت (Operation Of Trains) پر پڑرہا ہے۔ ہفتہ کو سمستی پور منڈل کے دربھنگہ (Darbhanga-Samastipur Railway Line) سمستی پور ریلوے ٹریک کے مکتاپور سمستی پور اسٹیشن ڈاؤن لائن کے وسطی ریل پل نمبر ایک پر سیلاب کا پانی بڑھنے کے پیش نظر ٹرین کی آمد و رفت کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سیلاب کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو جے نگر سے کھلنے والی گاڑی نمبر 05554 جے نگر بھاگلپور اسپیشل ٹرین بند رہی۔ وہیں بھاگلپور سے کھلنے والی گاڑی نمبر 05553 بھاگلپور جے نگر ٹرین بند رہی۔ اس کے ساتھ ہی منیہاری سے کھلنے والی 05283 منیہاری جے نگر ٹرین کی آمد و رفت بند رہے گی۔ راجندر نگر سے جے نگر کے لئے چلنے والی ٹرین 03226 بھی بند رہے گی، اس کے علاوہ سہرسہ سے کھلنے والی سہرسہ راجندر نگر ٹرمینل اسپیشل ٹرین 03227 کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے۔

سمستی پور سے کھلنے والی 05589 سمستی پور دربھنگہ اسپیشل ٹرین، دربھنگہ سے سمستی پور کے لئے چلنے والی ٹرین نمبر 05590 کو رد کردیا گیا ہے۔

دربھنگہ امرتسر اسپیشل ٹرین 05211، رکسول ہاؤڑا اسپیشل ٹرین ہمیشہ کی طرح جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: Darbhanga Blast: عمران، ناصر اور سلیم کو این آئی اے نے پٹنہ کورٹ میں پیش کیا

گاڑی نمبر 02569 اب دربھنگہ سیتامڑھی سکٹا نرکٹیا گنج گورکھپور ہوکر چلے گی۔ 09166 دربھنگہ احمدآباد اسپیشل ٹرین اپنے روزمرہ کے روٹ کے بدلے دربھنگہ سیتامڑھی اور مظفرپور ہوکر چلے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.