بہار اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی سیکریٹری شاہنواز احمد کیفی نے کہا کہ' ہماری پارٹی بہار میں 143 سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارے گی۔ اور چراغ پاسوان وزیراعلی کے امیداور ہوں گے'۔
ریاست میں نشستوں کی تقسیم پر (این ڈی اے) میں ایک رائے نہ ہونے کی اطلاعات کے درمیان یہ خبر سامنے آئی ہے۔
تاہم کیفی نے کہا کہ انہوں نے چراغ پاسوان کو پارٹی کارکنان اور ممبران کی طرف سے اٹھائے جانے والے مطالبے سے آگاہ کیا ہے۔
کیفی نے بتایا کہ' چراغ پاسوان یقینی طور پر ہماری پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ہماری پارٹی میں قائدین اور کارکنان کی رائے ایک ہی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ'پارٹی کے اراکین یہ بھی مانتے ہیں کہ ہمیں انتخابات میں کم از کم 143 نشستوں پر امیدوار اتارنا چاہیے۔ میں بھی پارٹی سے زیادہ سے زیادہ نشستوں پر لڑنے کی درخواست کروں گا۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں چراغ پاسوان کا فیصلہ حتمی ہوگا اور یہ جلد ہی سامنے آجائے گا۔
اس سے قبل بی جے پی نے واضح کیا تھا کہ این ڈی اے موجودہ وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹیں ہیں اور ریاست میں انتخابات 28 اکتوبر سے شروع ہے ہیں کیونکہ موجودہ اسمبلی کی مدت رواں برس 29 نومبر کو ختم ہو جائے گی۔