ETV Bharat / city

'بڑا کام کرنے کے لیے قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے' - صرف 10 نومبر تک انتظار کریں

تیجسوی یادو کی اہلیت کے سوال پر منوج جھا نے کہا کہ بڑا کام کرنے کے لیے اعلی تعلیم سے زیادہ قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ تیجسوی یادو کے پاس ہے۔

bihar polls 2020: willpower is more important than higher education

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 6:28 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ترجمان منوج کمار جھا نے ایک بار پھر وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کی۔ منوج جھا نے کہا ہے کہ وزیر علی ہر دن تیجسوی یادو کے لیے غلط الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ انہیں زبان کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس 10 لاکھ ملازمتوں کا مکمل ماسٹر پلان ہے۔ جس کے تحت رقم کا بندوبست کیا جائے گا۔

ویڈیو

'اعلی تعلیم سے زیادہ طاقت کی ضرورت'

منوج جھا نے کہا کہ صرف 10 نومبر تک انتظار کریں۔ اس کے بعد ایک نوجوان چہرہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 لاکھ روزگار کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ ہمارے پاس تمام مسائل کے حل موجود ہیں۔ جس کے تحت رقم کا بندوبست کیا جائے گا۔

تیجسوی یادو کی اہلیت کے سوال پر منوج جھا نے کہا کہ بڑا کام کرنے کے لیے اعلی تعلیم سے زیادہ قوت ارادی کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ تیجسوی یادو کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار انجینئر ہونے کے باوجود انہوں نے بہار کا جو حال کیا ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اس پر ہم یہ تو نہیں کہیں گے کہ ایسی تعلیم کا کیا فائدہ۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

خود کفیل بہار یا دس لاکھ روزگار، نوجواں کا اعتماد کس پر؟

بہار اسمبلی میں 31 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمے: اے ڈی آر

دو تین دنوں میں آر جے ڈی جاری کرے گا اپنا منشور

آر جے ڈی کے منشور میں تاخیر پر منوج جھا نے کہا کہ تیجسوی یادو کی مستقل مصروفیت کی وجہ سے منشور جاری نہیں کیا جاسکتا، لیکن آر جے ڈی آئندہ دو تین دنوں میں اپنا منشور جاری کرے گا۔

چراغ پاسوان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر منوج جھا نے کہا کہ چراغ پاسوان وزیر اعلی نتیش کمار سے صحیح سوال پوچھ رہے ہیں۔ یہ وہی سوال ہے جو مسلسل اٹھایا جارہا ہے۔ تاہم منوج جھا نے ایل جے پی اور آر جے ڈی کے تعلقات پر سردست جواب دیا۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.