ETV Bharat / city

آر ایل ایس پی کا انتخابی منشورجاری، تعلیم، صحت اور روزگار پر زور - بہار کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے

آر ایل ایس پی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے کہا کہ بہار کو 30 برسوں تک ٹھگنے والوں کی نہيں بلکہ روزگار مہیا کرنے والوں کی حکومت بنے گی۔

bihar polls 2020: upendra kushwaha release rlsp manifesto in patna

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 8:38 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے قومی صدر اور بہار میں گرانڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ (جے ڈی ایس ایف) کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار اوپیندر کشواہا نے کہا کہ پندرہ سالہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) حکومت اور 15 سالہ نتیش حکومت نے بہار کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے، اس لیے اس بار تعلیم اور روزگار فراہم کرنے والی حکومت چاہیے۔

ویڈیو

سابق مرکزی وزیر مسٹر اوپندرکشواہا نے آر ایل ایس پی کا انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ 30 برسوں سے مسلسل 15 سال کرکے اقتدار میں رہنے والے لوگوں نے بہار کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ گزشتہ 30 برسوں میں بہار میں ترقیات کام نہیں ہوئے'۔

مزید پڑھیں: آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری

بہار، ارریہ: روڈ نہیں تو ووٹ نہیں

  • پارٹی کے منشور کو عہدنامہ قرار دیتے ہوئے مسٹر کشواہا نے ریاست کے لوگوں کو بہتر تعلیم اور زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ منشور میں 25 وعدے کیے گئے ہیں، جن میں نوجوانوں کو روزگار، طلبہ کو اچھی تعلیم، کاشتکاروں کو اچھی آمدنی اور خوشحالی، نیز مظلوم، پسماندہ طبقے اور متاثرین کی بات سن کر انہیں فوری انصاف دلانا شامل ہے۔
  • آر ایل ایس پی کے صدر نے کہا کہ اگر ان کی سربراہی میں حکومت بنتی ہے تو پٹنہ کا نام بدل کر پاٹلی پترا کردیا جائے گا۔ پاٹلی پترا کی تاریخی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نوودیہ اسکولوں کو مرکزی حکومت چلاتی ہے، اسی طرز پر بہار کے تمام اضلاع میں ایک اسکول بنایا جائے گا، جہاں غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیم اور کھانا ملے گا۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.