ETV Bharat / city

بہار میں بدعنوانی اور جرائم میں اضافہ، عوام کرے گی این ڈے کا صفایا: تیجسوی یادو - تیجسوی یادو مسلسل انہیں عوام سے دھوکہ دہی سے تعبیر کررہے

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ آر جے ڈی کے سینیئر رہنما و سابق وزیرصحت تیج پرتاپ یادو نے حسن پور اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

bihar-polls-2020-tejashwi-slams-nitish-kumar-and-nda-alliance

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 5:24 PM IST

Updated : Oct 15, 2020, 2:54 PM IST

پٹنہ: اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو منگل کو اپنے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو کی نامزدگی میں حصہ لینے کے لیے حسن پور پہنچے۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جرائم، بدعنوانی اور فرقہ واریت کے بارے میں جو باتیں کرتے ہیں وہ سراسر لوگوں کو گمراہ کرنے والا ہے کیوں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ قومی سطح پر جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

ویڈیو

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کے ساتھ ساتھ جرائم کے بھی بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔ نتیش کمار کے دور حکومت میں 60 سے زیادہ بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بھی ہم نے ان بدعنوانی پر جواب طلب کیا، لیکن حکمران جماعت اس پر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہار کے عوام کے سامنے کچھ ہے اور انہیں کو فیصلہ کرنا ہے۔ نتیش کی حکومت میں کسان اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ مزید پریشان ہیں۔ نتیش کمارنے عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان کا جواب دیں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ عوام نے اس بار این ڈی اے کو بہار سے صاف کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔

بہار میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حزب اختلاف مسلسل حکمران جماعت پر حملہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن بہار انتخابات 2020 میں کورونا، بے روزگاری، جرائم اور بدعنوانی کے مسائل پر حکومت کو سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ انتخابات میں نتیش کمار عظیم اتحاد کا حصہ تھے اور عظیم اتحاد پر بہار کے عوام نے بھروسہ کرکے انہیں اقتدار میں لائے تھے، کچھ عرصہ بعد انہوں نے عظیم اتحاد سے رشتہ توڑ کر بی جے پی کے اتحادی این ڈی اے میں شامل ہوگئے جس پر تیجسوی یادو مسلسل انہیں عوام سے دھوکہ دہی سے تعبیر کررہے ہیں۔

Last Updated : Oct 15, 2020, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.