ETV Bharat / city

'وزیر اعظم مودی اور نتیش کمار نے مل کر بہار کو لوٹا' - وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر اعلی پر سخت تنقید کی

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں، اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اییل کر رہی ہیں۔

bihar polls 2020: rahul gandhi slams nitish and modi

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:09 PM IST

کٹیہار: اسی ضمن میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کٹیہار پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر اعلی پر سخت تنقید کی۔

ویڈیو

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کورونا سے لڑنے کے لیے پہلے گھنٹی بجوائی پھر فون کے لائٹ جلوائے، لیکن انہوں نے کوئی پائیدار حکمت علمی نہیں اپنائی۔'

لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں مہاجر مزدور پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوئے۔ وزیر اعظم نے تمام عوامی نقل حرکت کو معطل کردیا اور ریل خدمات اب بھی بری طرح سے متاثر ہے۔ اعظم مودی نے کورونا دور میں مہاجر مزدوروں کی کوئی مدد نہیں کی۔ لیکن کانگریس پارٹی نے کہا کہ ہم مہاجر مزدوروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی اور نتیش کمار نے مل کر بہار کو لوٹا اور اب بہار کی عوام انہیں سبق سکھائے گی۔

مزید پڑھیں: تیجسوی یادو پر املاک چھپانے کا الزام

جب مہاجر مزدور اپنے گھروں کو جارہے تھے نتیش جی اور مودی جی کہاں تھے، تب انہوں نے مہاجر مزدوروں کی مدد نہیں کی اور اب وہ ووٹ مانگنے آرہے ہیں۔ راہل نے الزام لگایا کہ یہ دونوں صرف اپنے امیر دوستوں کی مدد کر رہے ہیں۔ راہل نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو باہر کام کرنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی، یہاں روزگار کیوں نہیں ہے؟۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، نتیش جی نے بھی یہی کہا۔ لیکن کسی نے بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، اگر انہوں نے اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کیا تھا تو بہار میں لاکھوں نوجوان بے روزگار نہیں ہوتے۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.