ETV Bharat / city

سنبت پاترا کا سوال، بہار میں نتیش بنام کون؟ - بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار بنام کون

بہار اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر جناح کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔ شہرگیا میں بی جے پی کے قومی ترجمان سنبت پاترا نے کہا کہ کانگریس جناح سے محبت اور حمایتیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک مخالف کام کرنے والوں کاٹکٹ دیاگیا ہے۔

bihar polls 2020: nitish kumar vs who sambit patra asks opposition

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:53 PM IST

شہرگیا میں 23 اکتوبر کو وزیراعظم نریندرمودی کی ہونے والی ریلی کے تعلق سے بی جے پی کے قومی ترجمان سنبت پاترا اور ریاستی مرکزی وزیر برائے صحت اشونی چوبے نے تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس دوران سنبت پاترا نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بہار میں وزیر اعظم کی انتخابی ریلی 23 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔ 23 اکتوبر کو سہسرام، گیا اور بھاگلپور میں وزیراعظم جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ویڈیو

سنبت پاترا نے پریس کانفرنس میں عظیم اتحاد پر لفظی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ترقی و خوشحالی اور بہار میں بہتر نظم ونسق کرنے والوں کا اتحاد ہے جبکہ دوسری طرف ماؤ نوازوں اور بدعنوانی کو ترجیح دینے والی پارٹیوں کا اتحاد ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار بنام کون؟

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

بہار اسمبلی میں 31 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمے: اے ڈی آر

خود کفیل بہار یا دس لاکھ روزگار، نوجواں کا اعتماد کس پر؟

نتیش کمار صاف شبیہ والے شخص کا نام تو عظیم اتحاد بتائے۔ تیجسوی یادو بدعنوانی اور ایک ہی کنبے کے افراد کی پراپرٹی بڑھانے کے لیے حکومت میں آنا چاہتے ہیں تاہم یہاں کی عوام ان کو سبق سکھائے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران سنبت پاترا کے نشانے پر تیجسوی یادو زیادہ رہے انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو نے ابھی اپنے والد کی تصویر ہٹائی ہے۔ وجہ یہ کہ لالو کی تصویر پر اب عوام برہم ہو گئی ہے۔

سنبت پاترا نے ریاست کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو گنوایا اور کہا کہ ذرا بتائیں کہ جو دس لاکھ نوکریاں دینے کاوعدہ کرتے پھر رہے ہیں ان کے دوراقتدار میں کتنی نوکریاں ملی۔ لالو رابڑی کے پندرہ برسوں میں صرف پچانوے ہزار ہی نوکریاں دی گئیں، جبکہ 2005کے بعد سے اب تک ساڑھے چھ لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں۔ کنٹریکٹ پر بحال ساڑھے چار لاکھ اساتذۂ کو بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالو کنبہ صرف جا ئداد بنانے اور غریبوں کے حقوق کو مارنے کے لیے حکومت میں آناچاہتاہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو ابھی سیاست میں ناجربہ کار ہیں۔

سنبت پاترا نے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے کہاکہ ابھی وزیراعظم کی ریلی شروع بھی نہیں ہوئی ہے اور اوپین پول میں این ڈی اے کی جیت بتایا ہے۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.