پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں 78 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ باہر سے فی الحال وزیر اعلی کی رہائش کا ماحول پر سکون نظر آرہا ہے، لیکن سی ایم ہاؤس کے اندر وزیر اعلی نے پچھلے دو دنوں میں پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
وزیر اعلی نتیش کمار مسلسل پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے فیڈ بیک لے رہے ہیں۔ انتخابی تشہیر کے بعد وزیر اعلی نے 6 نومبر کو اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے انتخابی مہم کے آخری دن جس طرح سے آخری انتخابات کا اعلان کیا تھا اس سے پارٹی میں ہلچل مچی تھی، حالانکہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے اس پر وضاحت آئی ہے جو مبہم ہے صاف واضح نہیں ہوپایا ہے کہ وزیر اعلی کا اعلان کس جانب اشارہ تھا۔
وزیر اعلی 13 اکتوبر سے مسلسل مہم چلا رہے تھے اور روزانہ 4 سے 5 ریلی کررہے تھے۔ پارٹی آفس میں بھی متعدد ورچوئل میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ تیسرے مرحلے کے انتخاب کے بعد 10 نومبر کو نتائج کے اعلان پر وزیر اعلی پر امید ہیں۔