پٹنہ: ایل جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے لیے 53 امیدواروں کی ایک فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے اعلی ذات اور دلتوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
انتخابات کے مد نظر ایل جے پی نے میتھل برہمنوں کے علاوہ بھومیہاروں اور دلتوں پر بھی مہربانی دکھائی ہے۔ پارٹی نے دو موجودہ رکن اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے، حالانکہ ایل جے پی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پارٹی نے اپنے پرانے اور نئے کارکنان کو ٹکٹ دیا ہے۔
![Bihar Assembly elections 2020: LJP releases list of candidates for second phase of polls](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9201902_dd.jpg)
![Bihar Assembly elections 2020: LJP releases list of candidates for second phase of polls](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9201902_ff.jpg)
ایل جے پی پانچ سیٹوں پر برائے رست بی جے پی سے مقابلہ کر رہی ہے۔ خبروں کے مطابق اب تک ایل جے پی کے 95 امیدواروں میں سے 30 امیدواروں کی عمر 40 برس سے کم ہے۔ وہیں ایل جے پی نے بی جے پی اور جے ڈی یو کے باغی رہنماؤں کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ایل جے پی کے امیدوار نتیش کمار ناممکن کے نعرے کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایل جے پی بہار این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد 143 نشستوں پر بہار اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ ایل جے پی نے جے ڈی یو کے خلاف ہر نشست پر امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پانچ سیٹوں بی جے پی کے ساتھ برائے راست مقابلہ ہے۔ مرکز میں ایل جے پی این ڈی اے اتحاد میں شامل ہے لیکن ریاستی انتخابات میں ایل جے پی این ڈی اے سے علیحدہ ہے۔
واضح رہے کہ اس بار تین مرحلے میں بہار اسمبلی انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔