ETV Bharat / city

'این ڈی اے کی حکومت بنی تو تیجسوی جائیں گے جیل'

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 8:05 PM IST

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بانکا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' اگر بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنی تو تیجسوی جائیں گے جیل۔

bihar polls 2020: If NDA cames to power, Tejaswi will go to jail

بانکا: اسٹیل، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے تشہیری مہم کے لیے بانکا پہنچے۔ جہاں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بھارت کو ایسا وزیر اعظم ملا ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک میں بھارت کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے تمام وعدے بھی پورے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے بھارت کے ہر شہری کو وہاں شہریت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد رام مندر کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

ویڈیو

دھرمیندر پردھان نے کہا کہ سنہ 1977 میں کرپوری ٹھاکر اور 1990 میں بی پی سنگھ کے ریزرویشن کو پارٹی نے حمایت دی تھی۔ 90 سے 2005 تک لالو پرساد نے کسی کو بھی ریزرویشن کا فائدہ نہیں دیا، جبکہ بی جے پی حکومت نے پسماندہ، مہا دلت سمیت عام لوگوں کو بھی ریزرویشن کا فائدہ دیا۔ نتیش سرکار نے اپنے دونوں دور میں لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں دیں۔ انہوں نے تیجسوی کے 10 لاکھ روزگار پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواب بتایا۔ اور کہا کہ جو پرندہ گھر کی مٹی بیچ کر مال بنا رہا ہے۔ وہ نوکری کہاں سے دے گا؟

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اب اگر ہم اپنی حکومت بنتی ہے تو انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔ 2022 تک کوئی غریب نہیں ہوگا۔ پردھان نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم کے مکان دلانے کے وعدے کو کو بھی یاد دلایا۔ اس کے علاوہ کورونا دور میں نتیش کمار نے وزیر اعظم کے ساتھ ملک کر گھر گھر کھانا پہنچانے کام کیا۔ دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ کورونا دور کے دوران مہاجر مزدوروں کو گھر لایا گیا اور انہیں منریگا کے تحت کام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

بہار اسمبلی میں 31 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمے: اے ڈی آر

دھرمیندر پرساد کے ساتھ یوگیندر یادو اور سمراٹ چودھری نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اس بار پھر بہار میں بی جے پی جے ڈی یو کی حکومت مکمل اکثریت کے ساتھ بنے گی۔ دھوریہ کے ووٹر اپنے امیدوار منیش کمار کو فاتح بنانے کے لیے پرجوش ہیں، لہذا ان کا ہر خواب پورا ہوگا۔ اسی دوران وزیر پٹرولیم دھرمیندر اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگے۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.