پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کا اعلان ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن اس بار 'نوٹ کے بدلے ووٹ' پر خصوصی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیسوں کے زور پر کوئی بھی شخص انتخابات کو متاثر نہ کرسکے اس کے لیے کمیشن نے مختلف سطحوں پر ایسا نظام بنایا ہے کہ ووٹوں کی خریداری کرنا مشکل ہوگا۔
پولیس ہیڈکوارٹر نے جاری کیے ہدایات
پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام اضلاع کے ڈی ایم، ایس پی کے ساتھ رینج آئی جی-ڈی آئی جی کو کارروائی کے لیے متعدد رہنما اصول جاری کیے ہیں۔ عام طور پرپولینگ تاریخ نزدیک آنے پر رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لیے امیدوار اپنا کھیل شروع کرتے ہیں۔ خاص طور پر ووٹنگ سے 72 گھنٹے پہلے، امیدوار اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے روپے تقسیم کرتے ہیں۔
اس بار ایسے معاملات میں نگرانی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو انتخابات میں زیادہ خرچ کرنے کے بارے میں معلومات موصول ہونے پر ، ان پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ اگر عام آدمی کسی امیدوار پر زیادہ رقم خرچ کرنے کے بارے میں الیکشن کمیشن کو شکایت کرتا ہے تو کمیشن اس پر گہری نظر رکھے گا۔
اس بار ایسے معاملوں پر نگرانی کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ کسی بھی امیدوار کے انتخابات میں زیادہ خرچ کرنے کی اطلاع ملنے پر ان پر نگرانی رکھی جائے گی، اگر کوئی عام آدمی الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کے بارے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی شکایت کرتا ہے تو کمیشن اس پر سخت نگرانی کرے گی۔
ووٹنگ سے تین روز قبل ایسے امیدواروں کی ویڈیو نگرانی کی جائے گی۔ ان کے ساتھ انتظامیہ کی ٹیم ویڈیو گرافر کے ساتھ موجود ہوگی اور ان کی ہر سرگرمی کیمرے پر قید ہوگی۔ وہ ٹیم جو انتخابات کے آخری دنوں میں زور آور امیدواروں پر نگاہ رکھے گی اس میں اہلکاروں کے ساتھ پولیس اور نیم فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔
امیدواروں کے انتخابی خرچ پر نظر رکھنے کے لیے اس بار کئی نگرانی کی گئی ہے۔ اسمبلی سطح پر اسسٹنٹ اخراجات کے مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد ٹیمیں مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ تشکیل دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام اسمبلی حلقوں میں فلائنگ اسکاؤٹس اور نگرانی کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ الیکشن نوٹ، شراب اور دیگر ذرائع سے متاثر نہ ہو۔ امیدواروں کے قریبیوں پر بھی نگرانی کی جائے گی۔