ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: سیٹوں کی تقسیم پر این ڈی اے میں اختلاف

بی جے پی کے اعلی رہنما مستقل یہ کہہ رہے ہیں کہ این ڈی اے میں چاروں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑیں گی، لیکن ایل جے پی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اسی وجہ سے سیٹوں کی تقسیم پر معاملہ پھنسا ہوا ہے۔

bihar polls 2020: bjp senior leaders meet with cm nitish kumar regarding seat sharing  issue

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:28 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نے اب تک ایل جے پی کی وجہ سے نشستوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اسی در میان بی جے پی اور جے ڈی یو رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا حتمی دور پٹنہ میں متوقع ہے جس کے بعد ہی نشستوں کا اعلان کیا جائے گا۔

دراصل پہلے دور کے لیے نامزدگی بھی آج سے شروع ہوگئی ہے۔ ایسی صورتحال میں بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں جلد از جلد نشستوں کا اعلان کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بعد کم از کم پہلے مرحلے کے امیدواروں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے سینئر رہنما دیر شام بہار پہنچے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے حوالے سے این ڈی اے کے لیے آج کا دن ایک اہم دن ثابت ہونے والا ہے۔ بی جے پی بہار کے انتخابی انچارج دیویندر فڑنویس، بہار انچارج بھوپندر یادو اور ریاستی صدر سنجے جیسوال دیر شام پٹنہ پہنچے ہیں۔ بی جے پی کے سینیئر رہنما اور وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ بات چیت ہوگی ہے۔ جس میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان 49 سیٹوں پر اختلاف ہے۔ دونوں پارٹیوں کو رضامندی کے لیے بہت سی سیٹوں کی قربانی دینی ہوگی۔ تاہم دونوں جماعتوں کے رہنما مستقل طور پر کہتے رہے ہیں کہ نشستوں پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ کیوں کہ سنہ 2010 اور 2015 کا اثر 2020 میں پڑ رہا ہے۔ آر جے ڈی سے آنے والی ایم ایل اے کی سیٹوں پر بی جے پی کا دعوی ہے۔

بی جے پی کے اعلی رہنماؤں مستقل یہ کہہ رہے ہیں کہ این ڈی اے میں چاروں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑیں گی، لیکن ایل جے پی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں نشستوں کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے۔ لیکن آج جے ڈی یو اور بی جے پی قائدین کے مابین ایک میٹنگ ہوگی جس میں درمیان کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کو لے کر ایل جے پی کی وجہ سے یہ پینچ پھنسا ہوا ہے۔ ایل جے پی لوک سبھا کی طرز پر اسمبلی میں 42 نشستوں کا مطالبہ بھی کررہی ہے۔ لیکن جے ڈی یو اور بی جے پی دونوں اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے اعلی رہنما ایل جے پی کو منانے میں مصروف ہیں۔ اگر ایل جے پی کو قبول نہیں کیا گیا تو جے ڈی یو بی جے پی اور ہم کے درمیان سیٹوں کا اعلان ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.