بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے تشہیری مہم کی شروعات ہوچکی ہے۔ گذشتہ روز بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے گیا سے انتخابی اجلاس کا آغاز کیا۔ پیر کے روز بھی بی جے پی کے متعدد رہنما انتخابی تشہیر کے لیے پٹنہ ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے روانہ ہوئے۔
بتادیں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے 11 ہیلی کاپٹر بک کیے ہیں۔
بی جے پی نے کیے چار ہیلی کاپٹر بک
پٹنہ ایئرپورٹ پر نجی ہیلی کاپٹر کمپنی کے ملازم انشو امن نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک 4 ہیلی کاپٹر بک کیے ہیں۔ جبکہ کانگریس نے 2 جے ڈی یو 1، آر جے ڈی نے 2 وی آئی پی پارٹی نے 1 اور اپیندر کشواہا نے ایک ہیلی کاپٹر بک کیا ہے۔
انشو نے بتایا کہ این ڈی اے اتحاد کے ذریعہ بک کیے گئے تمام ہیلی کاپٹر پٹنہ ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں اور بہت سے ہیلی کاپٹروں نے اپنی خدمات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز پٹنہ ایئرپورٹ سے انتخابی تشہیری مہم کے لیے بی جے پی کے رہنما رادھا موہن سنگھ، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، بی جے پی کے قانون ساز کونسلر سمراٹ چودھری، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال انتخابی دورے پر نکلے ہیں ۔
پٹنہ ایئرپورٹ پر مختلف پارٹیوں کے ذریعہ مختلف ہیلی کاپٹر بک کیے گئے ہیں۔ جبکہ بی جے پی نے تشہیری مہم شروع کردی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، آر جے ڈی بھی جلد ہی انتخابی تشہیر کے لیے مہم کی شروعات کرنے والی ہے۔ ان سب کے درمیان اوپیندر کشواہا کے اتحاد کے رہنما بھی جلد ہی اڑان بھر کر اس علاقے میں جائیں گے۔