ETV Bharat / city

کیمور: خاتون پولیس اہلکار کی خودکشی - قانونی و طبی لوازمات

بہار کے کیمور ضلع میں بکسر کی رہائشی ایک خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی۔

کیمور: خاتون پولیس اہلکار کی خودکشی
کیمور: خاتون پولیس اہلکار کی خودکشی
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 5:27 PM IST

ریاست بہار میں ضلع کیمور کے بھبھوا پولیس لائنز میں ایک خاتون پولیس اہلکار نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ لواحقین نے خودکشی کو جہیز کا مطالبہ اور گھریلو تنازعہ قرار دیا۔

کیمور: خاتون پولیس اہلکار کی خودکشی

ریبھا کماری نامی مہلوک خاتون پولیس اہلکار کا شوہر سی آر پی ایف اہلکار ہے اور اس وقت اڑیسہ میں تعینات ہے۔

ضلع بکسر کے گاندھی پور گاؤں کی رہائشی ریبھا کماری سنہ2015 میں پولیس میں بھرتی ہوئی اور 2018میں ان کی شادی ہوئی تھی اور وہ ڈیڑھ سالہ بچے کی ماں تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر متوفی کے والد سمیت اہل خانہ بھبھوا پہنچے۔

ریبھا کماری کے والد نے بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی اسے شوہر کے ذریعہ جہیز کے لئے ہراساں کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا: ’’اس سے قبل بھی ٹیلیفون پر اس کا شوہر (جہیز کے لیے) تنگ کیا کرتا تھا اور بالآخر وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئیں۔‘‘

واقعے کے بعد پولیس سپرانٹنڈنٹ دلنواز احمد بھی موقع پر پہنچے، انہوں نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ہی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.