ETV Bharat / city

بہار: کورونا متاثرین کی تعداد 12ہزار سے تجاوز - corona pandemic in bihar

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں55 ، نئے مثبت کیسز سمیت کُل 276 کورونا پازیٹیو کیسز کی تصدیق کے ساتھ ہی بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بہار: کورونا متاثرین کی تعداد 12ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 9:09 PM IST

ریاست بہار میں پٹنہ ضلع کے 55 سمیت گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 276 لوگوں کے کورونا مثبت پائے جانے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12140 ہوگئی ہے۔

صحت محکمہ نے پیر کو جاری جانچ رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ پٹنہ ضلع میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 55 معاملے پائے جانے کے بعد یہاں کل پازیٹیو افراد کی تعداد بڑھ کر 1058 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد دربھنگہ ضلع میں 27 ، بھاگلپور میں 25 ، مشرقی چمپارن اور نالندہ میں 15-15 ، مغربی چمپارن میں 13 اور مونگیر میں گیارہ افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔

اسی طرح سپول میں10 ، کھگڑیا میں نو ، کٹیہار اور سیوان میں آٹھ ۔ آٹھ ، مدھوبنی او ر مظفر پور میں چھ ۔ چھ ، ارول ، بھوجپور اور سارن میں پانچ ۔ پانچ ، جموئی ، کشن گنج ، نوادہ اور سمستی پور میں چار۔ چار ، پورنیہ اور سہرسہ میں تین ۔تین ، بانکا اور شیوہر میں دو۔ دو اور سیتامڑھی میں ایک سمیت کل 276 لوگوں کے کووڈ ۔19 کی زد میں آنے سے ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12140 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اب تک 8765 افراد کورونا کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو امریکہ (30لاکھ) اور برازیل (16لاکھ) کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں اس وبا سے 20ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں وہیں ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبائی مرض سے اب تک 5لاکھ 38ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں، وہیں 65لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.