کیمور میں گرفتار شدہ افراد میں تین کاروباری بتائے جا رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق صبح 7 بجے سے 10 بجے رات تک مسلسل ان علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے اور لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہے۔
خاص بات یہ ہے پولیس یہاں سادہ لباس میں گشت کرتی نظر آئی، گشت کے دوران پولیس نے پہلے چین پور سے ایک کاروباری کو گرفتارکیا، اس کے بعد ہاٹا سے ایک جوتا کے کاروباری کو گرفتار کیا گیا جو اپنی دکان کھول کر بیٹھا تھا، وہیں کرجی سے ایک نوجوان جبکہ گھریکا کے ایک سونار کو گرفتار کیا ہے۔
یہاں بتا دیں کی چین پور تھانہ کے ان علاقہ کے علاوہ سبھی جگہوں پر لاک ڈاٶن پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے پولس مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کارفرما رہی ہے۔