ETV Bharat / city

کیمور: اسرار خان جنتا دل یونائیٹڈ کے ضلع صدر مقرر

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 2:31 PM IST

کیمور ضلع میں جنتا دل یونائیٹڈ کی جانب سے پہلی بار ایک مسلم کو ضلع صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

کیمور: اسرار خان جنتا دل یونائیٹڈ کے ضلع صدر مقرر
کیمور: اسرار خان جنتا دل یونائیٹڈ کے ضلع صدر مقرر

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں جنتا دل یونائٹیڈ نے ضلع کے چین پور اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے اسرار خان کو ضلع صدر منتخب کیا ہے۔

اسرار خان بیس برسوں سے زائد عرصے سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ اسکے علاوہ رامگڑھ اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخاب میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے اس وقت کے قد آور لیڈر جگدانند کو کڑی ٹکر دی تھی۔

ضلع صدر بننے کے بعد اسرار خان نے خصوصی ملاقات میں بتایا کی پارٹی کے ریاستی وقومی صدر کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے پورا بھروسہ رکھتے ہوئے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بھروسہ پر کھرا اترنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے سبھی طبقہ سے وابستہ لوگوں کو جوڑنا اور عوام کے بیچ حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ اسکیموں کا فائدہ ضرورت مندوں تک پہوچانا ہی انکا اصل مقصد ہوگا۔

بتا دیں کی کیمور میں جے ڈی یو کی ضلع صدر کی سیٹ پچھلے برس اکتوبر ماہ سے ہی خالی پڑی تھی۔ اسمبلی انتخاب کے دوران جے ڈی یو کا کوٹا بی جے پی کو چلے جانے اور ضلع کے چاروں اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدواروں کو ٹکٹ ملنے سے ناراض بھبھوا کے سابق ایم ایل اے و ضلع صدر ڈاکٹر پر مود سنگھ نے استعفیٰ دیکر آزادانہ طور پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا۔ اسی وقت سے ضلع صدر کا عہدہ خالی پڑا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کیمور میں جے ڈی یو کی جانب سے پہلی بار ایک مسلم کو ضلع صدر بنایا گیا ہے۔

اسرار خان نے سیاسی سفر کی شروعات بہوجن سماج پارٹی سے کی تھی۔ اور اس سے قبل آزادانہ طور پر سماجی خدمات انجام دے رہے تھے۔

اسرار خان کے بڑے صاحبزادے راجہ خان بھی قریب پانچ برسوں سے جے ڈی یو کی رکنیت اختیار کر سیاست میں سر گرم ہیں۔ ان دنوں راجہ خان بھی جنتا دل یونائٹیڈ کے کیمور ضلع کے یووا صدر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.