ریاست بہار میں راشٹریہ جنتادل قانون ساز کونسل کے تین کارکن فاروق سیخ، سنیل سنگھ اور چندر بلی سنگھ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ انہیں آج سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے موجودہ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 15 برسوں سے بہار میں برسر اقتدار رہنے کے باوجود بھی 30 برس پرانی بات کر رہی ہے اب تو ان کے حساب دینے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی عوام نے ہمیں سزا دی اسی وجہ سے ہم حزب اختلاف میں 15 برسوں سے ہیں۔
لیکن اب جواب دینے کا وقت ڈبل انجن حکومت کا ہے، نتیش کمار کا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ' کاشتکاروں کی آمدنی کیوں نہیں بڑھی۔ ان کا قرض کیوں نہیں معاف ہوا۔ گذشتہ 15 برسوں میں حکومت نے کتنے لوگوں کو روزگار مہیا کرایا ان سب کا اعداد و شمار جاری کریں۔
مزید پڑھیں:مہاراشٹر: 31 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع
نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران نقل مکانی کو کیوں نہیں روکا، بہار میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔یعنی بہار بے روزگاری کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بہار میں بے روزگاری کی شرح 46 فیصد ہے۔بہار میں نظم و نسق بڑا مسئلہ ہے۔