بہار کے سابق سی ایم جیتن رام مانجھی نے راشٹریہ جنتادل کے صدر تیجسوی یادو کی پر زور مخا لفت کرتے ہو ئے کہاکہ تیجسوی یادو کا اس طرح خود کو بہار کا سی ایم بننے کو لےکر اڑنا یہ غلط بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیجسوی کا یہ کہنا وہ عظیم اتحاد کے سی ایم ہونگے اور جنہیں انکی بات نہیں ماننی ہو وہ اپنا راستہ الگ بنائیں یہ بہت غلط ہے۔
جیتن رام مانجھی نے یہ بھی کہا کہ ان کے اس طرح کے بیان سے عظیم اتحاد پر برا اثر پڑ سکتا ہے، تیجسوی کی اس بات سےصاف صاف یہ سمجھ میں آرہا کہ وہ بی جے پی کو فائدہ پہنچانا چا ہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پرتاپ گڑھ: چھت کا حصہ گرنے سے دو کی موت
جیتن رام مانجھی نے کہا کہ 15 جنوری کو پٹنہ کے صداقت آشرم میں واقع گانگریس پارٹی کے دفتر میں اتحاد کی سبھی جماعتیں بیٹھیں گی اس میٹنگ میں ہمارا ایک مقصدہوگا'بی جے پی'کو ہرانا ہے۔