ETV Bharat / city

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے وی آر ایس لیا

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 3:34 AM IST

بہار کے آئی پی ایس آفیسر ایس کے سنگھل کو گپتیشور پانڈے کی جگہ ڈی جی پی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ ڈی جی سیول ڈیفنس اور فائر سروس میں ہیں۔

Bihar DGP
Bihar DGP

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے منگل کو وی آر ایس لے لیا ہے۔ گپتیشور پانڈے نے بہار حکومت کو وی آر ایس کے متعلق درخواست بھیجی تھی، جسے بہار کے گورنر نے قبول کرلیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بہار کے آئی پی ایس آفیسر ایس کے سنگھل کو گپتیشور پانڈے کی جگہ ڈی جی پی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ ڈی جی سیول ڈیفنس اور فائر سروس میں ہیں۔

بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے وی آر ایس لیا
بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے وی آر ایس لیا

ذرائع کے مطابق اسمبلی انتخابات میں گپتیشور پانڈے کو بکسر یا بھوجپور کی نشست سے این ڈی اے کا امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔

گپتیشور پانڈے کے اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد سیول ڈیفنس اینڈ فائر سروسز کے ڈی جی سنجیو کمار سنگھل کو اگلے احکامات تک ڈی جی پی بہار کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

گپتیشور پانڈے 1987 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ انہیں 31 جنوری 2019 کو بہار کا ڈی جی پی بنایا گیا تھا۔ ان کی مدت پوری ہونے میں قریب 5 ماہ باقی تھا۔ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے گپتیشور پانڈے کی میعاد 28 فروری 2021 کو مکمل ہونے جا رہی تھی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گپتیشور پانڈے نے انتخابی میدان میں قدم رکھنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔

گپتیشور پانڈے نے آئی پی ایس آفیسر کی حیثیت سے 33 سال کی خدمات مکمل کی ہے۔ ایس پی سے لے کر ڈی آئی جی، آئی جی اور اے ڈی جی کے سفر میں گپتیشور پانڈے نے ریاست کے 26 اضلاع میں کام کیا ہے۔ وہ 1993-94 میں بیگوسرائے اور 1995-96 میں جہان آباد کے ایس پی تھے۔ ان دو اضلاع میں ان کے دور میں جرائم پر کافی کنٹرول ہوا۔ انہیں کمیونٹی پولیسنگ کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔

ممبئی میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے سلسلے میں پٹنہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد ڈی جی پی کی ہدایت پر بہار پولیس کی ٹیم کو تفتیش کے لئے ممبئی روانہ کیا گیا۔ اس معاملے میں گپتیشور پانڈے نے اپنی باتیں غیر اخلاقی انداز میں سب کے سامنے رکھی تھیں اور کئی بار وہ میڈیا کے سامنے بھی کھل کر سامنے آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.