ETV Bharat / city

بہار: کورونا سے 16 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز - دارالحکومت پٹنہ کی خبر

بہار میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ 8 دن کے اندر متاثرہ افراد کی تعداد میں دگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

بہار: کورونا سے 16 افراد ہلاک،  متاثرین کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : May 29, 2020, 9:31 AM IST

ریاست بہار میں کورونا وائرس کی وجہ سے 16 ویں موت ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3 ہزار 185 ہوگئی ہے۔ علاج و معالجے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی کافی اچھی ہے۔ جمعرات تک متاثرہ افراد میں سے 1 ہزار 50 افراد علاج کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

بہار میں کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 16 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ان میں سے پٹنہ، ویشالی اور کھگڑ یا میں سے دو دو، جبکہ منگیر، روہتاس، مشرقی چمپارن، سیتا مڑھی، نالندا ، بیگوسرا ئے، سارن، بھوج پور اور جہان آباد میں ایک ایک کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ بہار میں کورونا مثبت کیس کی تعداد 3 ہزار 185 ہوگئی ہے۔ ابھی تک بہار میں کورونا انفیکشن کی 68 ہزار 262 لوگوں کی جانچ ہوچکی ہیں، کل تفتیش کا 4.4 فیصد کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ 3 مئی کے بعد آنے والے مہاجر مزدوروں میں سے 2 ہزار 72 مزدوروں کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.