ETV Bharat / city

بہار: کورونا مثبت مریض کی مجموعی تعداد 31 ہوئی - بہار کورونا اپڈیٹ

بہارہیلتھ سوسائٹی کی ریاستی مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر راگنی مشرا نے بتایا کہ جمعہ کو ریاست میں دو مزید افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے ایک کا تعلق ضلع گیا تو دوسرے کا سیوان سے ہے۔

بہار: کورونا مثبت مریض کی مجموعی تعداد 31 ہوئی

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 1:19 PM IST

ڈاکٹر راگنی کے مطابق سیوان سے تعلق رکھنے واے شخص کی عمر تقریبا 35 برس ہے اور یہ حال ہی میں خلیج ممالک کے سفر سے واپس آیا تھا، جبکہ دوسرا شخص جس کا تعلق گیا سے ہے وہ بھی کچھ دن قبل دبئی سے واپس آیا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ضلع مونگیر کے رہنے والے کورونا کے ایک مریض کی پٹنہ کے ایمس میں 21 مارچ کو موت ہو گئی تھی، ریاست میں اس بیماری سے اب تک تین افراد کو نجات مل گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ریاستی محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 6 ہزار 681 مشتبہ افراد کو قرنطین کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 512 افراد نے اپنی 14 دن کے قرنطین کی مدت پوری کر لی ہے۔

عہدیدار کے مطابق اب تک ریاست بھر کے 1973 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 31 افراد کورونا سے وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.