ریاست بہار میں ہفتے کے روز ایک اور شخص میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بھاگل پور کے نوگچیا کے رہائشی میں کورونا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد 18 مارچ میں برطانیہ سے اپنے گھروں کو واپس آئے تھے۔ منگیر میں اب تک ان مریضوں کی تعداد 7 ہے، سیوان میں 6، پٹنہ اور گیا میں 5، گوپال گنج میں 3، نالندہ میں 2، لکھی سرائے، سرن اور بھاگلپور میں ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔
اس سے قبل مونگیر میں کورونا سے متاثرہ شخص کے فوت ہونے کی اطلاع تھی، جبکہ 4 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ بہار میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 292 مشتبہ نمونوں کی تفتیش کی جاچکی ہے۔