ETV Bharat / city

ارریہ: سنت روی داس اور چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 5:29 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کانگریس کے ضلع دفتر پر صوفی سنت روی داس اور مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ارریہ: سنت روی داس اور چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت
ارریہ: سنت روی داس اور چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت

ضلع ارریہ کے گاندھی آشرم میں واقع کانگریس کے ضلع دفتر پر ہفتہ کو پارٹی کارکنان و لیڈران نے صوفی سنت روی داس کے 644 ویں یوم پیدائش اور مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پارٹی دفتر پر منعقد تقریب کے دوران کانگریس لیڈران و کارکنان نے دونوں کی تصاویر پر گلباری کر انہیں نم آنکھوں سے یاد کیا۔ اس موقع پر ارریہ شہر کے رکن اسمبلی عابدالرحمن، کانگریس کے ضلع صدر انل کمار سنہا، نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم، ضلع ترجمان سبطین سمیت دیگر کارکنان نے اس تقریب میں شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر نے کہا کہ 'سنت روی داس ملکی نہیں بلکہ عالمی سطح کی شخصیت تھی، ان کے ماننے والے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ انہوں نے پوری زندگی امن، شانتی اور آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کا پیغام دیا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج ہم عہد لیتے ہیں کہ سنت روی داس جی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر انہیں سچا خراج عقیدت پیش کریں گے۔'

وہیں رکن اسمبلی عابدالرحمن نے مجاہد آزادی چندر شیکھر سنگھ آزاد کو ہندوستان کی آزادی کا سب سے نمایاں ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے انہوں نے جان کی قربانی پیش کر دی، ایسے سپوتوں کی وجہ سے ہی آج ہم ہندوستان میں کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔'

کانگریس کے ضلع نائب صدر نے کہا کہ سنت روی داس کے کئی دوہے کافی مشہور اور زبان زد عام ہیں جسے پڑھنے کے بعد ہمیں اچھا درس حاصل ہوتا ہے۔ ہر قوم اور ہر مذہب میں ان کے ماننے اور چاہنے والے افراد موجود ہیں۔

کانگریس کے ضلع ترجمان نے سنت روی داس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سنت روی داس جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے بلکہ وہ اپنی فکر کی وجہ سے ہر ایک کے دلوں میں زندہ ہیں، انہوں نے انسانیت کا جو سبق دیا ہے اسے آج دہرانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکنان نے بھی سنت روی داس اور چندر شیکھر آزاد کی سوانح حیات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.