ریاست بہار میں گذشتہ دنوں پیش آئے گلناز عصمت دری اور قتل معاملے پر مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے گلناز کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ سڑک سے ایوان تک اور عدالت کی چارہ جوئی تک ساتھ دیں گے۔مزید انہوں نے کہاکہ' حزبِ اختلاف کے رہنما تیجسوی یادہ ایسے معاملے پر کیوں خاموش ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں مجلس کے ریاستی صدر اخترالایمان نے گلناز قتل معاملے پر کہا کہ' جو لوگ بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ کی بات کرتے ہیں ان کے لب ایک معصوم، مظلوم کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لیے کیوں خاموش ہیں۔
انہوں نےکہا کہ وہ لوگ جو اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ طبقوں کی مسیحائی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ کیوں چپ ہیں۔ گلناز کے اہل خانہ کی خبر گیری کرنے گئے اخترالایمان نے حکومت پر کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی سوال کیا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا والوں نے اس مظلوم کے معاملے کو کیوں دبایا۔
مزید پڑھیں:
لالو یادو رِمز کے پیئنگ وارڈ میں منتقل
گلناز کے قاتلوں کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ جیل آج کل ایسے ظالموں کے لئے محفوظ پناہ گاہ کی طرح ہے جہاں ان لوگوں کو انتظامیہ کی پشت پناہی حاصل ہے ایسے ظالموں کو سر راہ پتھر مار کر ہلاک کر دینا چاہیے۔