ریاست بہار کے پٹنہ ایمس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے انسٹی ٹیوٹ میں موجود تمام ملازمین اور طلباء کو بائیو میٹرک سسٹم کی حاضری کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک خط جاری کرکے اسے جمعرات سے ہی نافذ کردیا گیا ہے اور جب تک صورتحال قابو میں نہیں آتی اس وقت تک بائیو میٹرک سسٹم میں حاضری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے، جن میں 13 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ادراہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے اسے ایک وبائی مرض قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادراہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں 1.25 ملین افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔