ETV Bharat / city

بہار: آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 11:24 AM IST

ریاست بہار میں قدرتی آفات میں لوگوں کے مرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سمستی پور، پٹنہ، مشرقی چمپارن، کٹیہار اور شیوہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 26 لوگوں کی موت ہوگئی۔

Bihar: 26 killed in lightning strike
بہار: آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست میں آسمانی بجلی کی وجہ سے 8 اضلاع میں 26 افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام ضلعی کلکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوفی کے اہل خانہ کو چار۔چار لاکھ روپے دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بھی خراب موسم میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خراب موسم میں طوفان سے بچنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تجاویز پر عمل کریں۔

سمستی پور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے روسڑا تھانہ علاقہ کے بٹہا گاﺅں میں بجلی گرنے سے 12 برس کے دیپک کمار، نو برس کے سونو کمار، اور 28 برس کے رودل پاسوان کی موت ہوگئی۔

وہیں سمستی پور کے ہی مسری گھراری تھانہ علاقہ کے لاٹ بسے پورہ گاﺅں میں بھی بجلی گرنے سے دو برس کے انکت کمار کی موت ہوگئی۔ اسی طرح مفصل تھانہ علاقہ کے بھوئی دھارا گاﺅں میں بجلی گرنے سے 32 برس کے سریش مہتو اور پوسا تھانہ علاقہ کے مور سانڈ گاﺅں میں 77 برس کے کسان رام پرتاپ مہتو کی بھی موت ہوگئی ہے۔

دارالحکومت پٹنہ کے دلہن بازار تھانہ علاقہ میں بجلی گرنے کے تین مختلف واقعات میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

سرکونا گاﺅں میں بجلی گرنے سے 59 برس کے جُھن جُھن یادو اور 29 برس کے مکیش یادو کی موت ہوگئی۔

اسی طرح جی آئی ڈی گاﺅں میں بجلی گرنے سے 21 برس کے رانی دیوی اور 55 برس کی سولوچنا دیوی کی موت ہوگئی، وہیں سورم پور گاﺅں میں آسمانی بجلی سے 15 برس کی نیتو کماری کی بھی موت ہوگئی۔

مشرقی چمپارن ضلع کے بنجریا تھانہ علاقہ کے اجگروا گاﺅں میں بجلی گرنے سے وجے سہنی کے 17 برس کے بیٹے سنجے کمار کی موت ہوگئی۔

وہیں پتاہی تھانہ علاقہ کے پرسونی کپور گاﺅں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے راج کمار سہنی کی 30 برس کی اہلیہ انیتا دیوی کی موت ہوگئی ہے۔

اسی طرح بن کٹوا بلاک علاقہ کے کودرکٹ گاﺅں میں کھیت میں روپنی کررہے 42 برس کی گوری شنکر پاسوان کی بھی آسمانی بجلی سے موت ہوگئی۔

اسی ضمن میں آدا پور تھانہ علاقہ کے کٹ نیگوا گاﺅں میں آسمانی بجلی سے 35 برس کے منوج یادو کی بھی موت ہوگئی ہے۔

کٹیہار سے ملی جانکاری کے مطابق ضلع کے روتارا تھانہ علاقہ کے وینود پور گاﺅں میں آسمانی بجلی کے واقعے میں 45 برس کے سجنور خاتون، 35 سالہ رضیہ خاتون اور 35 سالہ متین کی موت ہوگئی۔

شیوہر سے موصولہ طلاع کے مطابق ضلع کے تریانی تھانہ علاقہ میں تریانی چھپرا گاﺅں کے رہنے والے 60 برس کے رام دیو پاسوان کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔

اسی طرح مادھو پور چھاتا گاﺅں کی رہنے والی 55 برس کی شیلا دیوی کھیت میں کام کررہی تھی تبھی آسمانی بجلی سے اس کی موت ہوگئی، وہیں لدورا گاﺅں میں آسمانی بجلی میں ڈھائی برس کی گڑیا کماری کی بھی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.